انڈین اسلامک اکیڈمی فدائے ملت منزل کے قیام کی وجہ*
محترم اس اس علاقہ میں زیادہ تعداد میں لڑکے اور لڑکیاں 12ویں جماعت مکمل کرنے کے بعد اونچی تعلیم میں لاء انجینئرنگ اور سی اے کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن معقول انتظام نہ ہونے کی وجہ سے اس شعبے میں بچے داخل ہونے سے محروم رہتے ہیں جس کے لیے ضروری ہے کہ نویں جماعت سے بچوں کی کونسلنگ کے بعد اس قسم کا انتظام کیا جائے ۔
(1) لڑکوں اور لڑکیوں کو باصلاحیت استاذ کی نگرانی میں اچھی کوچنگ کرائ جائے تاکہ جو بچے وکیل سی اے اور انجینئر بننا چاہتے ہیں ان کو 12 بارہویں کے بعد انٹرن شپ کے ذریعے داخلہ دلوایا جاسکے ۔ اس میں غریب بچوں کی ہر ممکن مدد کی جائےتاکہ وہ بچے اونچی تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب ہوں ۔ساتھ ہی جو بچے اپنے گھریلو حالات کی وجہ سے دسویں کلاس کے بعد ہی اپنی پڑھائ روک کر کمپیوٹر کورس کے ذریعے ذریعہ معاش میں لگ جاتے ہیں انکے لئے کمپیوٹر سینٹر قائم کئے جائیں تاکہ قوم کے بچے اور بچیوں کو بہتر ماحول میں اس طرح کے کورس کرائے جائیں