Jamiat Open School

جمیعت اوپن اسکول کیا ہے* جمعیت اوپن اسکول جمعیت علماء ہند کا ایک تعلیمی ادارہ ہے جس کا مقصد مدارس سے ملحق یا ڈراپ آؤٹ طالب علموں کو عصری تعلیم مہیا کرانا اور انھیں تسلیم شدہ ثانوی درجہ کی سند حاصل کرنے کے قابل بنانا ہے جس کے بعد اعلیٰ تعلیم کی راہ ہموار ہوتی ہے ساتھ ہی مدارس کے فضلاء میں مذہبی ذمہ داریوں کو مؤثر اور پیشہ ورانہ طریقے سے ادا کرنے کی اہلیت پیدا ہوتی ہے اس لئے
ایک ایسا نظام تیار کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی جس کے ذریعے ہم مدارس کے موجودہ نظام میں مداخلت یا کسی طرح کی منفی تبدیلی کئے بغیر مدرسہ کے طلبہ کو تسلیم شدہ سیکینٹری اور سینئر سیکینٹری سطح (دسویں اور بارہویں جماعت) کی تعلیم سے آراستہ کرسکیں جسکا ایک سینٹر اس ادارہ میں بھی چل رہا ہے