Munnazam Maktab

منظم مکتب کیا ہے*

دور حاضر میں ارتدادی فتنے کے سد باب کے لئے با کثرت مکاتب دینیہ کا قیام و نظام لازم و ضروری ہے
ملک کی آزادی کے بعد بدلتے حالات، دین سے بیزاری، ارتدادی فتنے، تعلیمی بحران، متزلزل قدم، غیر یقینی صورت حال، مشکوک مستقبل، مختلف خیال و گمان اور اندیشوں کے بیچ جمعیت علماء ہند نے دینی تعلمی بورڈ کی 1954 میں ممبئ کے آل انڈیا دینی تعلیمی کنونشن میں بنیاد رکھی تھی
واضح رہے دینی تعلیمی بورڈ کے ذریعہ جہاں ایمانی عقائد کی پختگی ، دینی تعلیم کا فروغ ، اسلامی و اخلاقی تربیت کاسلسلہ، اصلاح معاشرہ مقصود ہیں
وہیں مسلم معاشرہ کو باھم مربوط رکھکر اجتماعیت و معاشرتی روابط کو قائم و برقرار رکھنا اہم مقاصد میں شامل ہے موجودہ منفی ماحول، کفر و شرک پر مشتمل اکثریت کی دنیاوی چمک دھمک اور تسلط سے پیدہ شدہ دین و ایمان سے بیزاری و ارتداد والی صورت حال کے پیش نظر دینی مکاتب کاجگہ جگہ قیام و نظام اور استحکام ہر حال میں لازم ہے اسی کڑی کا ایک حصّہ جامعہ عربیہ زینت القرآن میر مبارک پور دہلی کا یہ منظم مکتب بھی ہے